''ماں !میں تھک گیا ہوں''پرایک نظر ازخاورچودھری
اُردو اَدب خصوصاً نثری ادب میںداستان گوئی ،رپورتاژنگاری ،سفرنامہ نگاری کے ساتھ ساتھ آپ بیتیاںلکھنے کاچلن بھی عام ہے۔اگرچہ اس صنف کی طرف آنے والوں کی تعداد کم ہے مگرپھر بھی اُردو اَدب کو اس حوالے سے''غریب '' نہیں کہا جا سکتا۔قدرت اللہ شہاب کی''شہاب نامہ'' ہو یاممتازمفتی کی ''علی پور کاایلی'' اور ''الکھ نگری''یاپھرجوش ملیح آبادی کی '' یادوں کی برات''سبھی نے اُردوکے ذخیرے میں اضافہ کیا۔ان آپ بیتیوں میں بہ یک وقت دو لہریں اُٹھتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔ایک لہرجس کاتعلق انسان کی داخلی زندگی سے ہے اوردوسری موج جوخارجی زندگی کو محیط ہے۔ان درون و بیرن لہروںسے جوفضا قائم ہوتی ہے وہ ان تحریروںکوآپ بیتی کارُخ بھی دیتی ہے اور جگ بیتی کا بھی۔یہی وہ خوبی ہے جوان کتابوں کودوام بخش رہی ہے۔اتناعرصہ گزرجانے کے باوجودان آپ بیتیوںکوپڑھنے اورپڑھتے رہنے کی خواہش بیدار ہے۔آخرالذکرآپ بیتی پرکئی ایک اعتراضات کے باوجوداس کے پڑھنے والوں میں کمی نہیں آئی۔ذاتی پسند و ناپسند کوایک طرف رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس آپ بیتی نے بھی اُردو ادب کوکسی حدتک مالامال کیا ہے۔
آپ بیتی لکھنابجائے خود بہت مشکل کام ہے۔اپنی ذات کاہرہر گوشہ ظاہرکرنااگرناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔کون ایسا ہوگا جواپنے سیاہ وسفید کو پوری ایمانداری کے ساتھ کاغذ کے سینے پر اُتارکرچوراہے میں نمایش کے لیے رکھ سکے؟ایسا یقینا ناممکن ہے ۔کیوں کہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہ ہر حال اپنے آپ کوبچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔مبادا کہیں کوئی جملہ زباں سے سرک جائے اورپھرعمربھرکاروگ ہو جائے۔اپنی ناآسودہ خواہشات،منفی رویوں، لایعنیوں اوربے دماغیوں کو احاطہ ٔ تحریر میں لانا تو ہے ہی مشکل، دوسروں کی خوبیوں اور خرابیوں کو پوری ایمانداری سے کاغذ پرمنتقل کرنا بھی کچھ کم صبر آزما نہیں۔تعریف میں کہیں دو لفظ زیادہ لکھ دیے تواقرباپروری کا الزام اوراگرتنقیص کے کچھ لفظ ظاہر ہوجائیں تو بخل اور کینہ کا بہتان لگ جاتا ہے۔گویا اس صنف کا لکھنے والا پلِ صراط کامسافرہوتا ہے۔اس مشکل مسافرت کے لیے تیار ہونا کارِ محال ہی تو ہے مگرپھر بھی بعض لوگ اس سفر کو طے کرنا کا حوصلہ رکھتے ہیں۔وقار بن الٰہی بھی انھی جی داروں میں سے ایک ہیں۔انھوں نے نصف صدی کا ادبی سفرطے کرنے کے بعداس مشکل کا م کا بیڑا اُٹھایااورکمال مہارت سے اسے تکمیلیت کے منصب تک پہنچایا۔وقاربن الٰہی نے اپنی آپ بیتی کو ایک اور جہت سے یوں ہم کنار کیا کہ اسے''ماں، میں تھک گیا ہوں'' کا عنوان دے دیا۔ یہ عنوان بجائے خود بہت سی پرتیں اوربوقلمونیاںرکھتا ہے۔جس قدرمٹھاس اورخودسپردگی اس عنوان سے ظاہر ہے وہ کم کم کسی کا نصیب ہوتی ہے۔کوکھ سے جننے والی ماں ہی ہر مشکل میں سہارا نظرآتی ہے اورجب بھی کبھی غم کی شدت سوا ہوجاتی ہے توماں ہی کو پکارا جاتا ہے اور یہ عمل ہمیشہ اپنی پوری بے ساختگی کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور کہنے والا کہہ اُٹھتا ہے:
مائے نی میں کنوں آکھاں
ماں کے علاوہ کسی کے سامنے اپنادُکھ بیان بھی تو نہیں کیا جا سکتا۔وہی توایک ہستی ہے جواولاد کی ساری مصیبتوں اورزخموں کو اپناسمجھتی ہے،اولادکے سیاہ و سفید کو ڈھانپتی ہے۔یہ عنوان ہی ہے جو اس کتاب کو پڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔
'' ماں ، میں تھک گیا ہوں'' ایک ایسے شخص کی آپ بیتی ہے جس نے اس سرزمین کودوحصوں میں بٹتے اورپھر تقسیم کے عمل سے نکل آنے والے خون کی ندیوں کو جاری دیکھا۔زخموںپرپھاہارکھنے کے عمل کوجانا،سمجھا اورپھراپنی قوت اورحیثیت کے مطابق کھرنڈآئے زخموںکی نگہداشت کی۔یہی سبب ہے کہ یہ آپ بیتی دوسری خودنوشتوں سے قدرے مختلف ہے۔سراسرذات ہی کااظہار نہیں بلکہ مٹی کی مہک اورمٹی پرچلنے والوںکی تصویریںبھی نمایاں ہیں۔آدمی کو گزرے ہوئے برسوں کے چہروںسے گردہٹانا نہیں پڑتی بلکہ ہرہرمنظرخود بہ خود واضح ہوتا جاتا ہے۔ہماری قومی زندگی کی المناکیوں،خود پرستیوں،خودغرضیوں اور ہوس پرستیوں کی تمام ترداستانیںایک ایک کر کے سنائی دیتی ہیں۔چھیناجھپٹی،ماردھاڑاوربے رحمی سے بھرپوریہ کہانیاںسوچنے والوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں،دیکھنے والوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع دیتی ہیں۔کوئی صاحبِ دماغ ہویادیدۂ بینارکھتا ہوتوسمجھ جائے کہ ہمارے ساتھ کیابیتی اور کیا بیت سکتی ہے۔ بہ ہر حال آپ بیتی،جگ بیتی بھی ہوتی ہے۔ہمارے ماضی،حال اور مستقبل کے عکس اس آپ بیتی میں موجود ہیں۔
مصنف کے والدانگریزفوج کے ملازم تھے اورجنگ عظیم میںجاپانیوں کے قیدی بنے۔یہی وہ دور ہے جس کابیان وقاربن الٰہی نے اس خوبی سے کیا ہے کہ وہ رنگ پوری کتاب پر حاوی ہے۔بچپنے کی شرارتیں،ماحول،ترجیحات اورخاندان سے جُڑت اور پیوستگی کا اظہار اس قرینے اورسلیقے سے ہوا ہے کہ پڑھنے والا اپنے بچپن کی گلیوں میں اُترے بنا رہ ہی نہیں پاتا۔ایک ایک واقعہ اور ایک ایک بات، ایک کے بعد ایک اس طرح بیان ہوئے ہیں کہ محسوس ہوتاہے کہ تمام مناظراپنی آنکھوں سے دیکھے ہوںجیسے۔بغیرملمع کاری کے لکھے گئے یہ واقعات اتنے بھلے معلوم ہوتے ہیںکہ آدمی پوری کتاب پڑھے بنارہ نہیں سکتا۔اپنے بچپن کے ساتھیوں،اسکول اورکالج کے اساتذہ اوراپنی مصروفیات کاتذکرہ کرتے وقت مصنف نے خوبیوں اورخرابیوں کوبھی ساتھ ساتھ گنوایا ہے۔اگرماسٹرگلو کا
تذکرہ کیا ہے تو اس طرح کہ آج کے گلوؤںکے چہروں پر سے بھی نقاب اُترجاتا ہے۔پروفیسرعثمان کاتذکرہ کیا ہے توآج کے لوگ بھی سامنے آجاتے ہیں۔
والدکی فوج میں ملازمت کافایدہ یوں ہوا کہ کئی ایک علاقے گھومنے اورکئی ایک تعلیمی اداروںمیںپڑھنے کاموقع مصنف کوملاجویقینابہت سے مشاہدات اور تجربات سے ہم کنارکرگیا۔اُن تجربوں اورمشاہدوں کوبھی خوبی سے بیان کیا گیا۔البتہ دو حوالوں سے تشنگی کا احساس ہوتا ہے۔ایک تو یہ کہ قدآور اساتذہ، نامور دوستوں اور تعلق داروں کاتذکرہ بس تذکرے کے لیے ہی کیا گیا۔یقینامصنف نے اس ضمن میں کسر نفسی سے کام لیا ہے۔ورنہ ڈاکٹرعبداللہ،قدرت اللہ شہاب اور ممتازمفتی سمیت کئی ایک مشاہیر کے ساتھ ملاقاتوں کااحوال کئی سوصفحات کومحیط ہوسکتا تھا۔تاہم منشایاد سے اپنے تعلق کو قدرے سے تفصیل سے بیان کیا۔ دوسرا یہ کہ کالج کی زندگی اورجوانی کے دنوں کوصرف فلمی میگزین کے شوق تک محدودرکھ کر بیان کیا گیااوراُس زمانے کاجوخاصہ ہوتا ہے اُسے کمال مہارت سے چھپا لیا۔کتاب کے آخر میں جا کر کہیں اعتراف کیا گیا کہ '' ہاں ! عشق بھی ہوا تھا مگرماں کے سامنے ایک نہ چلی اور وہ بِن دیکھی لڑکی بیاہ کر لے آئیں۔''یہ تذکرہ بھی یہیں تک ہے۔دیگرخودنوشتوں کی طرح '' ماں ،میں تھک گیا ہوں ''کے مصنف نے اس طرف توجہ کم دی ہے، البتہ صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے ایک شاعر دوست کی داستانِ عشق بیان کرکے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔اگرچہ یہ ضروری تو نہیں لیکن رائج خودنوشتوں کے سامنے یہاں یہ تشنگی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں یہ کہے بنا چارہ نہیں کہ مصنف نے شریک زندگی کے لیے '' کُھرچن '' کا لفظ استعمال کر کے ایک وسیع تر فلسفے کو بیان کیا ہے۔ یہ لفظ معنوی اعتبار سے اس قدر امیر ہے کہ کوئی اوراس کابدل ہو ہی نہیں سکتا اور اس لفظ سے جو کام لیا گیا ہے شاید ہی کسی اور نے لیا ہو۔
'' ماں ،میں تھک گیا ہوں '' ہوں کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں سفرنامے کا لطف بھی دَر آیا ہے۔ مصنف نے دورانِ تعلیم یا پھر ملازمت کے عرصے میں جن جن علاقوں اورممالک کے دورے کیے وہاں کی ایسی منظرکشی کی کہ وہ تمام مناظر قاری کی آنکھوں میں خود بہ خود اُترجاتے ہیں۔ خصوصاً چین میں گزارے گئے دو سالوں کا احاطہ انتہائی خوش سلیقگی سے کیا گیا ہے۔اسی طرح شمالی علاقوں کے اسفار بھی دل چسپی سے خالی نہیں ہیں۔ دیگر ممالک اور شہروں کے اسفار کی قلمی تصاویر بھی خوبی اور احتیاط سے اُتاری گئی ہیں۔ گویا '' ماں ،میں تھک گیا ہوں '' بہ یک وقت آپ بیتی اور سفر نامہ ہے۔ ایک اور قابلِ بیان بات یہ ہے کہ مصنف کے اندر ٹھہراؤ ہے اور یہی ٹھہراؤ تحریر میںواضح نظر آتا ہے۔کسی بھی مرحلے پر اعتدال کی حدوں سے نکلنے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ نمایاں خوبیاں میں سے ایک خوبی یہ ظاہر ہوتی ہے کہ مصنف نے پہلے قدم سے آخری قدم تک تمام سفر کے دوران شکر گزاری کا راستہ اختیار کیا۔ جتنی بھی ترقی کی منازل طے کیں انھیں مالک کا کرم قرار دیا اور کہیں کوئی بھول چوک ہوئی اسے اپنی خطا سمجھا۔ یہ رویہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پختہ ایمان رکھنے والوں کا ہی ہو سکتا ہے۔ ورنہ تو یہی کہتے سنا ہے '' آج میں جس مقام پر ہوں اس کے لیے میں نے سخت محنت کی ہے ''۔
کتاب کا زیادہ حصہ ملازمت کی کار گزاری پرمشتمل ہے ۔ مختلف کالجوں میں پڑھانے اور پھر وزارت تعلیم میں کئی عہدوں پر فرائض انجام دیتے ہوئے جن حالات اورلوگوں کا سامنا ہوا انھیں قلم بند کر کے مصنف نے وہ حالات قاری کو پڑھنے کے لیے دیے ہیں جو عمومی طور پر بیان نہیں کیے جاتے۔ رفقائے کار کی آپس میں کھینچا تانی، وزارتوں میں لا یعنیوں پر وقت لگانا، قومی سرمایے کو تعیشات اور فضول کاموں پر ضائع کرنا، کاغذی منصوبے بنانا اور بناتے ہی رہنا ، غیر ملکی قرضوںسے ذاتی سہولیات کا سامان خریدنا، بندر بانٹ ، سکالر شپ کے نام پر اقربا پروری اور بونے لوگوں کو نامزد کرنا، نظامِ تعلیم میں ہزارہا خرابیوں کی اصلاح چھوڑ کر نئی نئی پالیسیاں بنانا،بوٹی مافیا میں خود اداروں کا شریک ہونا،قومی اخراجات پر لاحاصل غیر ملکی دورے کرنا،بے معنی و بے مقصد سیمی نارز اور واک کرنا، این جی اوز اور نیم سرکاری اداروں میں بیٹھ کر قوم کے لیے ملنے والی رقوم کو شیرِ مادر سمجھ کر ہڑپ کرنا ایسے ہی واقعات ہیں جنھیں عام طور پر نہیں لکھا جاتا۔ خصوصاً وہ لوگ نہیں لکھتے جو ان اداروں یا واقعات کے کسی طرح بھی قریب رہے ہوں۔ بھائی بندوں کی پردہ داری کے اس رواج کو مصنف نے توڑنے کی خوش کن کوشش کی ہے۔ تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ اس جمع تفریق اور جوت طاق کے عمل سے گزرتے ہوئے قاری کو یقیناتھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ البتہ ان باتوں کا بیان اس انداز سے کیا گیا ہے کہ قاری کی دل چسپی ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ تھکاوٹ کے باوجود اپنا سفر جاری رکھتا ہے اور اُس مقام تک پہنچ جاتا جہاں مصنف نے میٹھے اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ لگا رکھا ہے۔ پھر قاری خوب سیر ہو کر اپنی پیاس بجھاتا ہے اور تازہ دم ہوکر کتاب کے اختتامیہ کی جانب بڑھنے لگتا ہے ۔ مصنف کمال مہارت سے وزارتی اور دیگر امور کی کارگزاری سے نکال کر ''ماں'' کے تذکرے پر لے آتا ہے۔ یہی نقطہ ٔ عروج ہے۔ماں کے بیان اور سلوک کی جوتصویر مصنف کھینچ کر ہمارے سامنے لاتا ہے ،اُسے اَمرکردیتا ہے۔ماں سے جڑی ہوئی تمام محبتیں اور خوش سلیقگی اس خوبی سے بیان کی گئی ہے کہ بار بار یہ حصہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔یہی نہیں بلکہ عورت(دادی،ماں،بہن،بیوی ،بیٹی اورساس)سے متعلق مصنف کا انداز تحریر اپنے اندر وارفتگی کی کیفیت لیے
ہوئے ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ مصنف نے اپنے آپ کو قلم کے سپرد کردیا ہے اور خودسپردگی کے اس عالم میں دریا کی روانی کی طرح بہے چلے جا رہا ہے۔جس قدر شیرینی اورلوچ اس حصے میں ہی باقی حصوں میں وہ مقدار قدرے کم ہے۔گویا '' ماں ،میں تھک گیا ہوں ''کا ماحصل یہیں ہے۔ عورت کی تکریم کا جذبہ یہاں عام لوگوں کی نسبت زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ بوڑھے دادا ،والد،بھائیوں اور بیٹے کا تذکرہ بھی کمال محبت سے کیا گیا ہے۔
بلا خوفِ تردید میں کہہ سکتا ہوں کہ '' ماں ،میں تھک گیا ہوں '' اُردو اَدب میں گراں قدر اضافہ ہے اور(خصوصاً)نئے لکھنے والوں کے لیے سمت نما بھی۔کیوں کہ یہ کتاب مصنف کے تجربات و مشاہدات تو ظاہرکرتی ہی ہے مگرزندگی کے لیے راستوں کا تعین بھی کر جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کوئی کتاب مطالعے کے بعدکچھ دے جائے تواُسے انعام ہی سمجھنا چاہیے۔بہت کم کتابیں ہوتی ہیں جو کچھ دے کر جاتی ہیں۔
''فرصت نگاہ'' عرفانِ ذات کا سفر (از۔خاورچودھری
)
ڈاکٹرارشدمحمودناشاد نے ''فرصتِ نگاہ''کا دیباچہ لکھ کراس کتاب پر بات کرنی مشکل کردی ہے۔انھوں نے سفرنامے کی تفہیم اس اندازسے بیان کی ہے جسے پڑھ کر کئی سوالات اُٹھائے جاسکتے ہیں۔ تاہم کچھ باتوں سے اختلاف رکھنے کے باوجود زیادہ باتوں سے اتفاق کرنا ہی پڑتا ہے۔ جس سلیقے،خوبی اورتوجہ سے ڈاکٹر موصوف نے لکھا ہے شاید ہی کوئی اور لکھتا۔اس حوالے سے خود مصنف نے کئی ایک باریہ کہا '' دیباچہ پڑھنے کے بعداپنا سفر نامہ پھیکا لگتا ہے۔'' ایک دفعہ تویہ بھی کہا''ڈاکٹرناشاددیباچے پرمیرانام لکھ دیں اور کتاب پر کسی اور کا۔'' یہ بات ایک طرح سے ثابت کرتی ہے کہ ناشاد نے وہ گرہیں بھی کھول رکھی ہیں جو مصنف کے حیطۂ خیال سے کچھ پرے تھیںیاپھر حرف شناسی پرتحسین ہے۔بلاشبہ ناشاد نے اس کتاب کاباریک بینی سے مشاہدہ کیا ہے۔بالائی سطح پر بھی اور زیریںسطح پربھی۔
کتاب کے مصنف جب سفرِانگلستان سے پلٹے تو نجی محفلوں میں وہاں کا تذکرہ اس خوبی سے کرتے کہ ہم دوستوں کواس سفر کی رودادلکھنے کا تقاضا کرنا پڑتا۔ پھر جب مصنف نے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تو میرا خیال یہ ہے کہ اس سفرنامے کے بڑے حصے کا پہلا قاری بھی میں ہی تھا۔ہرہرباب لکھنے کے بعدمجھے پڑھنے کے لیے عنایت کرتے اور میں پڑھتے ہوئے کئی اعتبار سے نئے سوالات کا سامنا کرتا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے، میں نے اس کتاب کی اشاعت سے قبل پروفیسرصاحب سے کہا تھا''آپ نے یہاں تین رنگ یک جاکردیے ہیں،جو اس سے پہلے سفرناموں کی تاریخ میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔'' کہنا یہ چاہتا ہوں جس بات کو میں نے محسوس کیا تھا اُسے ڈاکٹر ناشاد نے تفصیل اور جزئیات کے ساتھ بیان کیا ہے اور اس انداز سے کہ کسی اور کے لیے کوئی موقع نہیں بچتا۔ بہ ہر حال مجھے بات تو کرنی ہی ہے۔
میں سمجھتا ہوں پروفیسراعظم خالد بنیادی طور پر کہانی کار ہیں،پھرشاعر۔ جب کہانی کار اورشاعر مل کرکسی سفر کی روداد لکھتا ہے تووہ بہ یک وقت دونوں میدانوں کا احاطہ کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔پروفیسرصاحب کہانی سنانے اور گھڑنے کے فن میں اتنے مشاق ہیں کہ کوئی اور کیا ہوگا۔ عام سیاسی خبروں کو بھی اس سلیقے سے سناتے ہیں کہ سننے والوں کے کانوں میں رس گھل جاتا ہے۔ بات کو ہر زاویے سے کھول کر سامنے رکھ دیتے ہیں۔ان کی گفتگو میں خبریت،داستان اورشعریت کے ساتھ ساتھ تجزیہ،امکان اور سوالات کی لہریں ہمہ وقت سفر کرتی رہتی ہیں۔ سامنے کی بات کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں کہ سننے والا ہمہ وقت ان سارے عناصر کو اپنے دماغ میں موجود پاتا ہے۔بات سے بات نکالنا اورگرہ سے گرہ لگانا کوئی ان سے سیکھے۔ فرصتِ نگاہ ایسے ہی عناصرکا مرکب اورپروفیسرموصوف کے قصہ گوئی کے مخصوص فن کا عکس ہے۔
یہ کتاب اپنے مندرجات کے حوالے سے حیرت آمیز ہے ہی ،اپنے عنوانات کے اعتبار سے بھی تجسس کاذریعہ بنتی ہے۔ابواب کی سرخیاں پڑھنے سے پہلا خیال کچھ اور نکلتا ہے مگرتفصیل پڑھنے کے بعد ہم کسی اورنظارے میں محوہوجاتے ہیں،کسی اور جہان کاسفر ہمارے سامنے ہوتا ہے۔ یوں جیسے کسی حسین پری کی رفاقت میں چلتے ہوئے اچانک دیو کا سامنا ہوجائے یا پھرکوئی ڈراؤناخواب دیکھ کر بیدا ر ہوںتو سامنے خوب صورتیاں موجود ہوں۔ مطالعے کے دوران کئی ایک مناظر ایسے آتے ہیں کہ پڑھنے والاچونک اُٹھتا ہے۔ یہ کتاب عام سفر ناموں سے مختلف ہی نہیں بہت مختلف ہے۔ مناظر کوالفاظ کا جامہ نہیں پہنایا گیا بلکہ مناظر کی داخلیت کو پوری جزئیات سمیت گرفت کیا گیا ہے۔نظر کے ساتھ ساتھ دل و دماغ کو روشن رکھنے اور تحیر کی دنیا میںسیاحت کرنے کا موقع ہرہر باب میں ملتا ہے۔
اس کتاب کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہ صرف ایک سفر کی کتھا نہیں ہے بلکہ اس میں مذاہب ،نظریوں،رویوں پر بھی بحث کی گئی ہے۔اس بحث نے اسے سفرنامے کے مقام سے جڑا رکھنے کے باوجود بلند بھی کردیا ہے۔ زندگی کے بارے میں مصنف کے جو نظریات ہیں وہ اس کتاب میں ہمیں آسانی سے نظر آتے ہیں۔معاشروں کی بنت کاری اور تقسیم کے ظاہری اسباب پر گفتگو جہاں نظر آتی ہے وہاںان کی تخلیق اورفرق کی باطنی لہروں پر بھی بحث ملتی ہے۔ یہ بحث اس انداز سے کی گئی ہے کہ الگ ہوتے ہوئے بھی الگ نہیں دکھائی دیتی۔ یوں معلو ہوتا ہے کہ مصنف نے ظاہری سفر سے کہیں زیادہ ذا ت کے سفر پر توجہ دی ہے۔ اپنے بچپن کی یادوں اور ماحول کوڈرامائی انداز سے بیان کرنا،لڑکپن کی محبتوں کو کہیں بین السطور اور کہیں واضح انداز سے ظاہرکرنا،حسن و عشق کی قصوں میں اپنی موج کو جاری رہنے دینا،پیش آمدہ بدصورتیوں اور خوب صورتیوں کودستِ صبا پررکھ چھوڑنا۔یہ سب ذات کا اظہار ہی تو ہیں۔ پھرحسیات کوتحریک دینے کے لیے لفظوں اور منظروں سے نشتر کا کام لیناایسا ہی ہے جیسے انسان اپنی ذات کی غواصی کرآئے اور پھراس سے لطف کوش ہو۔''فرصتِ نگاہ'' میں اس کیفیت کابارہا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مصنف اُس انگریزبوڑھے کواچھا جانتا ہے جواپنے مرنے سے پہلے اپنا سب کچھ کسی خیراتی ادارے کو دے جاتا ہے، اُس ملمع کارعابد سے جس کی زبان پر ہمہ وقت درسِ انسانیت رہتا ہے۔وہ قول و فعل کے تضاد میں گھرے ہوئے لوگوں پر حرفِ حق سنگ زن کرتے ہوئے انھیں جھجھوڑتا اور یاد دلاتا ہے کہ اُن کے آباؤ اجدادایسے نہیں تھے۔وہ توقول پر جان دینے والے تھے۔محض خوب صورت اقوال سے خوش ہونے کی بہ جائے خوفِ خدا میں مبتلا رہتے اوراُس کی خوش نودی کے لیے مخلوقِ خدا سے محبت کرتے۔سفرنامہ انگلستان کے کسی منظر کو قلم بند کرتے ہوئے مصنف محض فوٹو گرافر کاکام نہیں کرتا بلکہ وہ مشرق اور مغرب کا موازنہ بھی پیش کرتا ہے۔داخلی سطح پر بھی اور خارجی سطح پر بھی۔اس موازنے کے بعد ایک سوال پڑھنے والے کے لیے بھی چھوڑ دیتا ہے تاکہ وہ خود بھی اس تفریق کاجواب تلاش کرے۔مصنف کو وہ لوگ بھی زہرلگتے ہیں جومذہب کے نام پرمذہب کے خلاف کام کرتے ہیں۔اپنے دن ہرے کرنے کے لیے مساجد و مدارس کی شناخت کو خشک کرتے ہیں۔اخلاص کے نام پرخلوص کو ذبح کرتے ہیں۔امن کے نام پرانسانوں کوقتل کرتے ہیں۔اس طرفہ تماشا کوبیان کرتے ہوئے سفرنامہ کی فضا کہیں اور رہ جاتی ہے اور انسان کسی اور دُنیا میں محوسفرہوجاتا ہے۔انگلستان کی گلیوں ،بازاروں کانظارہ کرتے ہوئے اچانک تصوف کی دنیا میں جانکلتا ہے یا پھرسائنس کے جہان اُس کے سامنے ہوتے ہیں۔گویاسفردرسفر کی بوقلمونیاں احساس اورنظر کونوبہ نومناظرسے ہم کنار کرتی رہتی ہیں۔
اس کتاب میں نثرلطیف کی شاہکار ملتے ہیں،قصوں سے قصے جنم لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، رویوں کا تقابل نظرآتا ہے،خوب صورتیوں اور بدصورتیوں کے اظہاریے چمکتے بجھتے ہیں مگراس سب کے باوجودسفرنامے کا اصل حسن بھی دکھائی دیتا ہے۔قاری کے لیے وہ تمام چیزیں بھی موجود ہیں جوسفرنامے کا خاصہ ہوتی ہیں۔رودادِسفرکی خوش رنگیاں،اعداد وشمار ،تجربوں اور مشاہدوںکو بھی اخلاص کی عینک سے دیکھا گیا اورایمان داری کے قلم سے لکھا گیا ہے۔مصنف نے جومحسوس کیااُسے کاغذ کے سینے پر اُتار دیا۔میں سمجھتا ہوں''فرصتِ نگاہ'' عرفان ذات تک رسائی کی ایک کڑی ہے۔جس میں ہمیں بھی شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
میں اس کتاب کوسفرناموں کے باب میں خوش گواراورقابل توجہ اضافہ سمجھتا ہوں اورخیال کرتا ہوں جہاںنقادانِ فن اس کی پذیرائی کریں گے وہاں پڑھنے والے اپنی سمتیں متعین کرنے کے لیے اس سے مدد لے سکیں گے۔زندگی کے سفرکوخوش اسلوبی سے بیان کرنے پر میں پروفیسرصاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔